Meera With Atteq Ul Rahman Marriage Scandal With Prove

اداکارہ میرا اور عتیق الرحمن کی ڈیل ہوتے

ہوتے رہ گئی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟

سولہ ستمبر کو اداکارہ میرا اور عتیق الرحمن کی صلح کے حوالے سے میڈیا میں اچانک خبر گردش کرنے لگی اور اس پر سنگیتا کے حوالے سے ثالثی کی کوششوں کی بات بھی سامنے آئی۔اس خبر کی تصدیق کیلئے اداکارہ میراسے رابطہ کیا تو میرا نے کہا کہ میں رمضان المبارک کی خصوصی دعا میں مصروف ہوں، آپ سے بعد میں بات کروں گی البتہ میرا کا کہنا تھا کہ میری عتیق الرحمن سے کوئی صلح نہیں ہوئی ۔ جہاں تک بات سنگیتا آپا کی ہے تو میں ان کا دل و جان سے احترام کرتی ہوں۔ اگر وہ میرے لئے کچھ کرنا چاہ رہی ہیں تو میں اسے مان لوں گی لیکن فی الحال ایسی کوئیبات نہیں۔ اس حوالے سے سنگیتا سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ میں نے عتیق الرحمن اور میرا کے درمیان صلح کرانے کی کوشش کی ہے اور میری یہ کوشش کافی حد تک کامیاب بھی رہی ہے۔ فی الحال اس بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔
خبروں کے مطابق ہدایتکارہ سنگیتا نے اداکارہ میرا اور عتیق الرحمن کے درمیان صلح کی کوشش کی اور ایک ڈیل کرائی جس کے تحت اداکارہ میرا کو ڈیفنس کے گھر کے بدلے عتیق الرحمن کا پچاس لاکھ روپے دینا ہوں گے جبکہ عتیق الرحمن کا مطالبہ تھا کہ میرا اسے
پچاس نہیں بلکہ نوے لاکھ روپے ادا کرے۔


عتیق الرحمن سے گفتگو
عتیق الرحمن نے بتایا کہ ہدایتکارہ سنگیتا کے گھر ان کی میرا سے ملاقات ہوئی لیکن ابھی ان دونوں کے درمیان صلح کے کوئی چانسز نہیں۔ ہماری صلح کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی۔ عتیق نے بتایا کہ گھر کے بدلے پچاس لاکھ یا اس طرح کی دوسری جو بھی باتیں میرا نے کی ہیں وہ سراسر جھوٹ ہیں۔ اسے پہلے ساری دنیا کے سامنے میڈیا پر آکر اس بات کو قبول کرنا چاہئے کہ میں اس کا خاوند ہوں۔ اس کے بعد دوسری باتیں دیکھی جائیں گی کہ ہم دونوں کا تعلق آگے کیسے بڑھتا ہے۔ چوری سے متعلق ایف آئی آر کے سوال کے جواب میں عتیق نے کہا کہ پہلی بات تو یہ کہ میرا مان ہی نہیں رہی کہ وہ میری بیوی ہے اور دوسرا یہ کہ وہ کیسے کہہ سکتی ہے کہ میں اپنے ہی گھر میں چوری کرر ہی ہوں۔ اگر وہ مانے کہ میری بیوی ہے تب میں بھی یہ مانوں کہ گھر اس کا ہے۔ وہ سب میرا امپورٹ کیا ہوا قیمتی سامان تھا جسے وہ اپنی ماں کے گھر لے گئی۔ اپنی جان کے خطرے کے سوال پر عتیق نے کہا کہ میر ا کی پشت پناہی حکومتی حلقوں میں سے کچھ لوگ کررہے ہیں۔ اس کا تعلق بہت بڑے لوگوں سے ہے اس لئے مجھے دھمکیاں موصول ہورہی ہیںکہ مجھے قتل کردیا جائے گا لیکن میں پوچھتا ہوں کہ میں نے ایسا کیا قصور کردیا کہ مجھے قتل کیا جائے اور لوگ میری جان کے درپے ہوں۔ عتیق نے کہا کہ اگر میرا یہ بات مان لے کہ میں اس کاشوہر ہوں تب اس کے بعد میں یہ دیکھوں گا کہ وہ میرے ساتھ رہنا چاہتی ہے یا نہیں، اس میں بھی میرا کی مرضی شامل ہوگی اور مجھے لگتا ہے کہ وہ میرے ساتھ رہنے سے انکار کرے گی۔ عیتق نے بتایا کہ میر ا کے ساتھ میری صلح کرانے میں وہ لوگ شامل ہیں جو شادی کے گواہ ہیںاور سنگیتا بھی اس بات پر زور دے رہی ہیں کہ ہم دونوں صلح کرلیں اور واپس اپنی زندگی میں لوٹ آئیں۔ حق مہر کے حوالے سے عتیق نے کہا کہ اگر میرا حق مہر کی بات بھی کرتی ہے تو الٹا میرا پیسہ ہی اس کی طرف نکلے گا جو میں نے اس کے ڈراموں، فلموںاور کاروبار میں لگایا ہے، میں مقروض نہیں ہوں گا حق مہر کے معاملے سے بلکہ اس میں بھی میرا کی طرف سے مجھے ہی پیسے ملیں گے۔ گھر اور اس کا فرنیچر تک میرا ہے۔ وہ مجھے کیسے روک سکتی ہے۔فلم ”پاکیزہ“ کے واجبات کی ادائیگی کے حوالے سے عتیق نے کہا کہ ایسی کوئی رقم نہیں جو میں نے میرا کو ادا کرنی ہو۔ میں ممبئی اور دہلی گیا ہوں اور وہاں اس نے مجھے مختلف لوگوں سے ملوایا اور مجھ سے تیس چالیس لاکھ روپے لے کر بھی ان کو دئیے ۔ ا ب مجھے اس کا نہیں پتہ کہ اس نے یہ رقم کہاں لگائی۔ عتیق نے کہا کہ ہم لوگ دو سال سے شادی شدہ ہیں اور لوگوں کو بھی اس بات کا پتہ ہے کہ میرا آنا جانا یہاں لگا رہتا ہے۔ مجھے کبھی فلم انڈسٹری میں آنے کا شوق نہیں رہا۔ میں ایک بزنس مین ہوں اور میرا کی جانب سے یہ بات بھی سراسر جھوٹ ہے کہ میں اس سے ہیرو بننے کیلئے ملا تھا ۔ ہم دونوں کی جو تصاویر اور ویڈیوز ایک ساتھ ہیں وہ کسی شوٹنگ کا حصہ نہیں بلکہ وہ ہنی مون اور سیروتفریح کی تصاویر ہیں۔ شادی کے بعد سے دو سال تک ہمارے تعلقات ٹھیک رہے ہیں۔ ہم نے بچہ پیدا کرنے کی کوشش بھی کی اور میرا حاملہ بھی ہوئی تھی لیکن اس نے ممبئی میں جاکر حمل گرا دیا تھا۔ ہم دونوں کے اختلافات کی بنیاد بھی یہی واقعہ بنا۔ میرا کو پاکستان چھوڑنے کی دھمکیوں کے حوالے سے عتیق نے بتایا کہ میں ایک نہایت شریف انسان ہوں اور میں نے میرا کو ایسی کوئی دھمکی نہیں دی۔یہ صرف مجھے پھنسانے کیلئے میرا کی سازش ہے۔عتیق نے کہا کہ اگر مجھے کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دار میرا اور اس کی فیملی ہوگی، اور ان میں وہ لوگ بھی شامل ہوں گے جن کے اردگرد یہ گھومتی ہے۔ اس کے علاوہ میرا اور کسی سے کچھ لینا دینا نہیں ۔ میرا ساتھ دینے والوں میں میڈیا شامل ہے اور میں اس کی قدر کرتا ہوں اور ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ عتیق الرحمن نے کہا کہ اگر میرا صلح صفائی کے بعد میرے ساتھ زندگی گزارنے پر آمادہ ہے تو میں اسے خوش آمدید کہتا ہوں۔ وہ میرے گھر میں رہے اور عام بیویوں کی طرح ایک شریفانہ زندگی گزارے۔ فلم انڈسٹری چھوڑ دے۔ وہ مجھے شادی کے دوران یہی کہتی رہی کہ وہ فلم انڈسٹری چھوڑ رہی ہے ، ہر شوٹ کو وہ اپنا آخری شوٹ اور ہر فلم کو وہ اپنی آخری فلم بتاتی تھی۔

وکیل عتیق الرحمن
عتیق الرحمن کے وکیل وقار اے شیخ نے کہا کہ پولیس نے میرا اور عتیق کی شادی سے متعلق تحقیقات کے تمام ابتدائی شواہد اکٹھے کرلئے ہیںاور یہ بات اب ثابت ہوچکی ہے کہ میرا عتیق کی منکوحہ ہیں، جہاں تک ان دونوں میں صلح کا تعلق ہے تو یہ دونوں میاں بیوی ہیں اور ان کی صلح پر ہر کسی کو خوشی ہوگی لیکن صلح کی بنیادی شرط نکاح کو تسلیم کرنا ہے۔ ہماری پولیس سے درخواست ہے کہ وہ میراکو بحیثیت اداکارہ نہ لیں بلکہ ایک عام شہری کی طرح ان سے پیش آئیں ۔

اداکارہ میرا کی پیشی
اداکارہ میرا نے میڈیا پر متعدد بار انکار کے بعدحیرت انگیز طور پراپنے مبینہ شوہرعتیق الرحمان کیخلاف تکذیب نکاح کا دعویٰ واپس لے لیا ہے جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا اور عدالت کا وقت ضائع کرنے پر اداکارہ میرا پر 3 ہزار روپے جرمانہ عائدکردیا۔جبکہ چوری اور فراڈ کیس میں میرا کی عبوری ضمانت میں چھبیس ستمبرتک توسیع کردی گئی ہے۔ اداکارہ میرا نے فیملی سیشن کورٹ میں الزام عائد کیا تھا کہ عتیق الرحمن نے جعلی نکاح نامہ بنایاہے۔اور وہ ان کے شوہر نہیں، لیکن عدالت کی جانب سے عتیق الرحمن اور نکاح خواں کو طلب کرنے پر میرا نے اپنا دعویٰ واپس لے لیا۔دوسری جانب ان کے مبینہ شوہر عتیق الرحمن نے میراکے خلاف فراڈ اور چوری کا الزام عائد کرکے جو مقدمہ دائر کیا تھا اس میں میرا کی عبوری ضمانت میں چھبیس ستمبر تک توسیع کردی گئی۔ ایڈیشنل سیشن اینڈ ڈسٹرکٹ جج شفیق الرحمٰن درخواست ضمانت کی سماعت کر رہے تھے۔ دوران سماعت عدالت نے تفتیش مکمل نہ کرنے پر تفتیشی افسر کی سرزنش کی، اس موقعے پر اداکارہ میرا کے وکیل منظرغنی چوہدری نے عدالت سے استدعا کی کہ وہ درخواست ضمانت کی توثیق کیلئے بحث کرنا چاہتے ہیں۔جس پر انہیں بتایا گیا کہ مدعی عتیق الرحمٰن کے وکیل پیش نہیں ہوئے، اس کے بعد عدالت نے میرا، ان کی والدہ، والد، بھائی اور بہنوئی کی درخواست ضمانت میں توسیع کردی۔ ان کے خلاف چوری قتل کی دھمکیاں دینے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ میرا نے کہا کہ وہ بے گناہ ہیں اور اپنی بے گناہی ثابت کر دیں گی۔اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ انھیں بلاوجہ تنگ کیاجارہا ہے۔

یہ بھی خبر ہے کہ انسانی حقوق کی علمبردار عاصمہ جہانگیر ایڈووکیٹ نے میرا کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم عاصمہ جہانگیر کا کہنا ہے کہ تمام حالات و واقعا ت کا جائزہ لینے کے بعد مقدمہ لڑنے کا فیصلہ کروں گی

دوسری جانب
لاہور پولیس نے ابتدائی تفتیش میں اداکارہ میرا کو عتیق الرحمن کی بیوی قرار دے دیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق ادکارہ میرا اور عتیق الرحمن کے درمیان بیشتر معاملات طے پاچکے ہیں اور ایک اعلی پولیس عہدیدار نے تفتیشی افسر کو اپنے دفتر میں بلا کر میرا کیس کی تفتیش روکنے کی ہدایت کی ہے اور کہا کہ اداکارہ میرا اور عتیق الرحمن کا صلح نامہ ایک دو روز میں تحریری طور پر مل جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کیس میں صلح کو حتمی شکل دینے کے لئے تفتیشی افسر کو عدالت سے مہلت دینے کی درخواست کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

اداکارہ میرا کی خفیہ شادی منظر عام پر آگئی

اداکارہ میرا کی خفیہ شادی کے منظر عام پر آنے کے بعد شوبز حلقوں میں کسی حیرانگی کا اظہار نہیں کیا گیا اور نہ ہی کسی اداکارہ یا اداکار نے میرا کی خفیہ شادی پر کوئی تبصرہ کیا قصہ کچھ یوں ہے کہ 30 اگست کی صبح آٹھ بجے ڈیفنس میں واقع میرا کی رہائش گاہgg-1 پر بزنس مین عتیق الرحمان اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پہنچ گئے اور اداکارہ میرا کے اس گھر پر اپنے دعویٰ دار ہونے کا اعلان کیا اس واقع پر وہاں پر موجود میرا کے سیکورٹی گارڈ نے پولیس کو اطلاع کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر عتیق الرحمان اور اس کے ساتھیوں کو گرفتار کر لیا ۔بزنس مین عتیق الرحمن نے تھانے پہنچ کر اداکارہ میرا سے اپنی شادی کا دعویٰ کیا اور نکاح نامہ اور شادی کی تصاویر میڈیا کے سامنے پیش کر دیںاس خبر کے منظر عام پر آتے ہی شوبز حلقوں اور مختلف ٹی وی چینلز میں تہلکہ سا مچ گیاجبکہ میرانے عتیق الرحمان سے شادی کی تردیدکیلئے ایک پریس کانفرنس بھی کر دی جس میں اداکارہ کے بہنوئی راحیل خان اور سیکرٹری مختار بھی موجود تھے ۔اداکارہ میرانے روتے روتے کہا کہ میں نے عتیق الرحمان سے کوئی شادی نہیں کی میرا عتیق الرحمان سے صرف کاروباری شراکت ہے اور کچھ سال پہلے عتیق الرحمان میرے پاس فلم ”پاکیزہ“ بنانے کے لیے میرے گھرآئے تھے اور اس شخص نے میرا 4 کروڑ روپے کا نقصان کیا ہے اور 3 کروڑ روپے کا فراڈ کیا ہے یہ شخص جھوٹا ہے اس کی باتوں میں کوئی سچائی نہیں جبکہ اس کی جانب سے پیش کیا جانے والا نکاح نامہ اور شادی کی تصاویر بھی جعلی ہیںان تصاویر کو کمپیوٹر کے ذریعے بنایا گیا ہے ۔ میرا کا پریس کانفرنس میں روتے روتے حکومت پنجاب سے یہ بھی کہنا تھا کہ میں نے فلم انڈسٹری کے لیے بہت کام کیا ہے اور میری انہی خدمات کے صلے میں مجھے اس شخص سے بچایا جائے اور تحفظ دیا جائے ۔ میرا نے پریس کانفرنس میں یہ دعویٰ بھی کر دیا کہ عتیق الرحمان اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مجھے قتل کرنے آیا تھا اور خوش قسمتی سے میں اس وقت گھر میں موجود نہیں تھی اس لیے بچ گئی اور آپ لوگوں کے سامنے ہوں میری وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور گورنر پنجاب سلمان تاثیر سے اپیل ہے کہ وہ مجھے تحفظ دیں ۔ میرا نے عتیق الرحمان پر الزام لگایا کہ عتیق الرحمان لڑکیوں کے دھندے میں ملوث ہے اور وہ مجھ پر اس طرح کا الزام لگا کر صرف سستی شہرت حاصل کرنا چاہتا ہے ۔ میرا نے کہا کہ میرے ماموں پرویز شاہ بخاری بھی عتیق الرحمان کے ساتھ مل کر میر ی پراپرٹی پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے جعلی دستاویز بنوائی ہیں اور میری شادی کے بارے میں جھوٹ بولتے ہیں اور یہ سب میری پراپرٹی ہتھیانا چاہتے ہیں ۔ اور انہوں نے ہی جعلی نکاح نامہ بھی بنوایا ہے ۔میرا نے کہا کہ اس ملک میںمیں پہلی آرٹسٹ نہیں ہوں جس کے ساتھ اس طرح کا ظلم ہورہا ہے اس سے پہلے اداکارہ وینا ملک کی شادی کے دو جعلی نکاح نامے پیش کیے جاچکے ہیں ۔ صائمہ کے ساتھ شوٹنگ کے دوران کیا ہوا ۔گلوکارہ نصیبو لعل کے ساتھ کیا ہورہا ہے ۔زیبا بختیار اور ریماکے ساتھ کیا ہوچکا ہے ۔ اس ملک میں ہر دو نمبر کام ہوجاتا ہے اس ملک میں کسی کو تحفظ نہیں ایسے لوگ سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے اس طرح کے حربے استعمال کرتے ہیں۔ آرٹسٹوں پر الزام لگانا اس ملک میں روایت بن چکی ہے میں حکومت سے اپیل کرتی ہوں کہ ایسے لوگوں کا محاسبہ کیا جائے اور فنکاروں کو تحفظ کیا جائے ۔ اداکارہ میرا نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں لیکن اس کے باوجود میں پاکستان چھوڑ کر نہیں جاﺅں گی میں پاکستان چھوڑ کر کیوں جاﺅ ں پاکستان میرا ملک ہے ۔ اور مجھے پوری امید ہے کہ حکومت مجھے انصاف دلائے گی ۔ میرا نے ایک بار پھر کہا کہ عتیق الرحمان ایک بلیک میلر ہے اور اس طرح کے بلیک میلروں سے دوسرے لوگوں کو بھی ہوشیار رہنا چاہیے ۔ میری گورنر پنجاب سلمان تاثیر سے اس مسئلے پر بات ہوئی ہے اور مجھے امید ہے کہ وہ مجھے انصاف دلوائیں گے ۔ دوسری طرف بزنس مین عتیق الرحمن کا کہنا تھا کہ ہدایتکارہ سنگیتا نے دو سال پہلے دوبئی میں میری میرا سے ملاقات کروائی تھی اور وہی پر ہی میرے میرا سے تعلقات بن گئے حالانکہ میں پہلے سے شادی شدہ تھا ۔ عتیق الرحمان نے کہا کہ میں نے اداکارہ میرا کو لاہور کے پُوش علاقے ڈیفنس میں گھر لے کر دیا تھاکیونکہ میرا بزنس اب ویسا نہیں رہا اور مجھے اس گھر کو فروخت کرکے پیسہ اپنے کاروبار میں لگانا تھا لیکن میرا نے اس گھر کو اپنے بہن کے نام کروا لیا اور میں نے میرا سے اس پر بات کی اور جس پر ہمارا جھگڑا بھی ہوا یہ پراپرٹی میری ہے اور میں ہی اس کا حق دار ہوں اور اس پر میں نے عدالت سے سٹے لے لیا ہے عتیق الرحمن نے کہا کہ میری شادی 2 سال پہلے ستمبر 2007 ءمیں میرا سے ہوئی تھی اور میں چاہتا تھا کہ اب اس شادی کو منظر عام پر لاﺅں لیکن میرا اس بات پر راضی نہیں ہوئی میرا میری بیوی ہے میں نے میرا سے نکاح کیا تھا اور نکاح میں یہ شرط شامل ہے کہ اگر میں میرا کو طلاق دوں گا تو مجھے اسے حق مہر کے طور پر 2 کروڑ روپے دینا پڑے گے میں نے میرا کو طلاق نہیں دی اور نہ ہی میرا ایسا کچھ کرنے کا ارادہ ہے ۔ عتیق الرحمن نے الزام عائد کیا کہ میرا کے گھر والوں نے مجھ پر تشدد کیاجس پر ڈیفنس تھانہ پولیس نے اداکارہ کے والد، بھائی، بہنوئی اور عتیق الرحمن کو تھانے لے گئی۔ جہاں عتیق الرحمن نے نکاح نامہ اور شادی کی تصاویر پولیس کے سامنے پیش کیں، جس میں شادی کے موقع پر میرا کے والد سرور بخاری ،ماموں پرویز بخاری اور نکاح خواں مولانا احمد علی ساجد نمایاں ہیں ۔تصاویر میں میرا ا]
]>

Related posts:

  1. No comments yet.

  1. No trackbacks yet.