پاکستان کےمعروف نعت خواں الحاج یوسف میمن چل بسے

الحاج محمد یوسف میمن کا شمار پاکستان کے نامور نعت خواں میں ہوتا تھا۔ محمد یوسف نے پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں مدحت مصطفیٰ ﷺ کے ذریعے لوگوں کے اذہان وقلوب کو معطر ومنور کیا۔

محمد یوسف اپنے مخصوص انداز اور طرز کی وجہ سے نعت خوانوں میں ایک الگ مقام رکھتے تھے۔ آپ کی مشہور نعتوں میں ”معراج والے آقا من میں بسائوں، میرے کملی والے کی شان ہی نرالی ہے” کو شہرت دوام حاصل ہوئی۔

محمد یوسف نے سوگواروں میں دو بیٹے اورایک بیٹی چھوڑی ہے۔ مرحوم عارضہ قلب اور سانس کی تکلیف میں طویل عرصے سے مبتلا تھے۔ انھیں گزشتہ ہفتے فالج کا اٹیک بھی ہوا تھا۔ الحاج محمد یوسف میمن کی نماز جنازہ پیر کو نماز ظہر کی ادائیگی کے بعد کراچی میں ادا کی جائے گی۔

You might also like

Comments are closed.