البغدادی کو ہتھیار ڈالنے کو کہا گیا مگراس نے انکار کردیا تھا،امریکی وزیردفاع

امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے اعلان کیاہے کہ امریکی اسپیشل فورس نے بغدادی کو ہتھیار ڈالنے کو کہا تھا لیکن اس نے انکار کر دیا اور خود کو بارودی جیکٹ کے دھماکے سے ہلاک کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایسپر نے مزید کہا کہ کہا کہ شمال مشرقی شام سے امریکی انخلا کے نتیجے میں البغدادی کے قتل میں عجلت کا مظاہرہ نہیں کیا گیا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ بغدادی کی موت دہشت گرد گروہ داعش کے لیے تباہ کن دھچکا ہے۔مارک ایسپر نے کہا کہ البغدادی کی ہلاکت سے داعش کے دہشت گردانہ نظریے کو شکست دینا مشکل ہے۔ان کا کہنا تھاکہ البغدادی کے خلاف کارروائی کے دوران دو امریکی فوجی معمولی مگروہ اپنی ڈیوٹی پر واپس آگئے ہیں۔

You might also like

Comments are closed.