تیزگام ایکسپریس میں خوفناک آتشزدگی

صدرمملکت عارف علوی نے سانحہ تیزگام ایکسپریس میں قیمتی جانوں کے ضیاع پرشدیدغم کا اظہارکرتے ہوئے کہا دکھ کی اس گھڑی میں حکومت پاکستان غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہے،،انہوں نے پنجاب حکومت کوزخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی

وزیراعظم عمران خان نے لیاقت پور کے قریب پیش آنے والے ٹرین حادثے پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لیے مغفرت اورلواحقین کے لیے صبر کی دعا کی۔

وزیرخارجہ شاہ محمو قریشی نےبھی تیزگام ایکسپریس حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ ہے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حادثے میں زخمی افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ٹرین حادثے پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر بہت دکھ ہوا۔

دوسری جانب وزیراعلی سردار عثمان بزدار نے ٹرین میں آتشزدگی کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ وزیر اعلی نے زخمی مسافروں کو ہسپتال میں علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے افسوسناک حادثے کی فوری رپورٹ طلب کرلی،،،

ادھر مسلم لیگ نون کے صدرشہبازشریف سمیت دیگرسیاسی رہنماؤں نے ٹرین سانحے پر دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے زخمی افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی،،، اپوزیشن لیڈرشہبازشریف نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ کو صبروجمیل عطا فرمائے

You might also like

Comments are closed.