ٹوئٹر نے سیاسی اشتہارات بند کرنے کا فیصلے کر لیا

مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے اپنے پلیٹ فارم پر تمام سیاسی اشتہارات پر پابندی کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب فیس بک نے اپنے پلیٹ فارم پر سیاست دانوں کی اشتہاری مہمات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، چاہے ان میں غلط بیانی ہی کیوں نہ کی گئی ہو۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کمپنی انتظامیہ نے بتایاکہ اس فیصلے کا مقصد الیکشن کے دوران غلط معلومات کے تبادلے کو روکنا ہے۔ٹوئٹر کے اس فیصلے سے نہ صرف کئی سیاستدان اور پارٹیاں بلکہ غیر سرکاری تنظیمیں بھی متاثر ہوں گی۔ دوسری جانب فیس بک نے اپنے پلیٹ فارم پر سیاست دانوں کی اشتہاری مہمات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، چاہے ان میں غلط بیانی ہی کیوں نہ کی گئی ہو۔

You might also like

Comments are closed.