شوبزکہکشاں کی ایک اورجوڑی ٹوٹ گئی ،محب مرزااور آمنہ شیخ کے درمیان علیحدگی

شوبزکہکشاںکی ایک اورجوڑی ٹوٹ گئی ،محب مرزااور آمنہ شیخ کی 2005ء میں شادی ہوئی تھی ،اس طویل رفاقت کے بعد علیحدگی پر شوبز حلقوں میں حیرانی اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق اداکار و فلمساز محب مرزا اور ان کی اہلیہ سپر ماڈل و اداکارہ آمنہ شیخ کے درمیان گزشتہ کچھ عرصے سے علیحدگی کی چہ مگوئیاں تھیں۔ دونوں کی شادی 2005ء میںہوئی اور ان کے ہاںشادی کے 10 سال بعد پہلے بچی کی پیدائش ہوئی ۔شادی کے بعد دونوں نے متعدد ڈراموں اور دیگر شوبز منصوبوں میں ایک ساتھ کام بھی کیا اور دونوں کی جوڑی کو خوب سراہا جاتا رہا۔محب مرزا اور آمنہ شیخ کی جوڑی کا شمار طویل عرصے تک ایک ساتھ رہنے والی جوڑیوں میں ہوتا تھا تاہم گزشتہ کچھ عرصے سے دونوں کو ایک ساتھ نہ دیکھے جانے کی وجہ سے یہ چہ مگوئیاں ہونے لگی تھیں کہ دونوں میں علیحدگی ہوگئی ہے۔ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں محب مرزا نے آمنہ شیخ سے علیحدگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی وجوہات نہیں بتائیں۔محب مرزا نے یہ نہیں بتایا کہ ان کے اور آمنہ شیخ کے درمیان کب سے اور کس وجہ سے علیحدگی ہوئی اور نہ ہی انہوں نے اس بات کی وضاحت کی کہ ان کے درمیان طلاق ہوئی یا نہیں، تاہم انہوں نے کہا کہ اب وہ اور آمنہ شیخ ساتھ نہیں رہتے۔

You might also like

Comments are closed.