اوپرا سنگر کی ایوان صدر پرواز،عارف علوی سے ملاقات

0

پاکستانی نژاد برطانوی صوفی اوپیرا گلوکارہ سائرہ پیٹر کی ایوان صدر اسلام آباد میں صدر عارف علوی سے ملاقات۔اس موقع پر امریکا۔چائنا۔ترکی کے نامور فنکار بھی موجود تھے۔ گلوکارہ سائرہ پیٹر اور دیگر انٹرنیشنل فنکاروں کی اسلام آباد آرٹ فیسٹیول میں شاندار پرفارمینس کے بعد پریزیڈنٹ ہاؤس میں کھانے پر خصوصی طور پر مدعو کیا گیا۔صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور خاتون اوّل نے تمام انٹرنیشنل فنکاروں کو خوش آمدید کہا۔اس موقع پر سائرہ پیٹر نے بغیر میوزک کے صوفی اوپیرا گائیکی کا شاندار مظاہرہ کیا ۔صدر عارف علوی نے ان کی پرفارمینس کو سراہا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایسے فنکار قابلِ قدر ہیں جو اپنے فن کے زریعے دنیا بھر میں اپنے ملک کا نام روشن کررہے ہیں۔گلوکارہ سائرہ پیٹر نے صدر پاکستان کو بتایا کہ میں نے مغربی اور مشرقی موسیقی کا فیوژن پیش کیا ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: