دلدار ایورڈ رنگا رنگ تقریب 9دسمبر کو الحمراء میں ہوگی

دلدار لورز فورم کے زیر اہتمام ملک کے نامور کمپیئر دلدار پرویز بھٹی کے نام سے دلدار ایورڈ 9دسمبر کو الحمراء میں منعقد ہوگا۔دلدار ایوارڈ ملک کے نامور شعبہ زندگی سے وابستہ افراد کو دیئے جارہے ہیں۔لائف اچیومنٹ ایورڈز فلم ،ٹی وی اور اسٹیج کی نامور شخصیات کو دئیے جائیں گے۔ دلدار لورز فورم کے سیکرٹری جنرل میاں فراز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کئی سالوں سے خواہش تھی کہ دلدار پرویز بھٹی ایوارڈ منعقد کراؤں ۔پوری کوشش ہے کہ یہ ایوارڈ تقریب الحمرا ء ہال نمبر دو میں شایاں شان طریقے سے ہو۔جس کی ساری تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ فلم ،ٹی وی،اسٹیج اور صحافت میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں میں دلدار ایوارڈ تقسیم کیا جائے گا۔

You might also like

Comments are closed.