وجدان کے زیر اہتمام محفل نعت

ادبی و ثقافتی تنظیم وجدان کی طرف سے شاندار محفل نعت کا اہتمام کیا گیا۔جس میں نعت خوانوں کے علاؤہ شاعروں نے بھی شرکت کی۔ وقار عظیم ،عبدالمجید چٹھہ ،ندیم اقبال باہو، آصف انصاری، سمیرا لیاقت، آمنہ عائشہ، صابر ورک، شبانہ عباس ، رفیق ملک ،نعمان حمید، رضوان، عدیل، عبدالحمید نظامی، آمنہ فروا، اسامہ جاوید، سید جواد احمد ،میجر خالد نصر جاوید حمید اور نبیل نجم نے نعت کا نذرانہ پیش کیا ڈاکٹر شریف پیر زادہ نے سیرت النبی کے حوالے سے جامع گفتگو کی۔۔ایم آر شاہد ،خالد مفتی ،رووف طاہر کے علاؤہ معروف دیگر علمی شخصیات نے شرکت کی ۔وجدان کے صدر نبیل نجم نے تقریب کے مہمان خصوصی معروف سماجی کارکن اور عاشق رسول جاوید حمید کو پھول پیش کئے اور تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔آخر میں ڈاکٹر شریف الدین پیرزادہ نے دعا کرائی ۔تقریب کی نظامت معروف کمپیئر اور براڈکاسٹر ممتاز ملک نے کی

You might also like

Comments are closed.