ذوالفقار شیخ کے "سچ” کا بول بالا 20دسمبر کو ہوگا

پاکستانی اردو فلم”سچ” 20 دسمبر کو ریلیز ہوگی۔ گورنر ہاؤس میں فلم کے ڈائریکٹر، ایکٹر ذوالفقار شیخ، تسنیمہ شیخ، علیزے شیخ، اسد زمان خان اور اشرف خان نے پریس کانفرنس کی۔ اس سے قبل فلم کی کاسٹ نے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے ملاقات کی ۔گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے اس موقع پر فلم کو مکمل سپورٹ کی یقین دہانی کرائی اور اپنی نیک تمناوں کا اظہار کیا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ فلم "سچ” اوورسیز پاکستانیوں نے بنائی ہے۔ جو ان کی پاکستانیوں سے محبت کا واضح ثبوت ہے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فلم کے فلم کے ڈائریکٹر و پروڈیوسر ذوالفقار شیخ نے کہا کہ یہ فلم ہم نے چار سال کی محنت سے مکمل کی ہے ۔جس میں ملک کے نامور فنکار شامل ہیں۔سب نے بڑی محنت کی ہے ،علیزے شیخ ،تسنیمہ شیخ،اسد زمان ،اعظمی گیلانی،فضیلہ قاضی،لیلی زبیری،اشرف خان اور جاوید شیخ فلم کی کاسٹ میں شامل ہیں۔ اشرف خان کو فلم میں سکھ کا رول کروایا ہے جو انہوں نے بڑی خوبصورتی سے نھبایا ہے۔ یہ فلم ایک لو اسٹوری فیملی فلم ہے ۔فلم کی شوٹنگ سکاٹ لینڈ کے خوبصورت لوکیشنز پر کی گئی ہے۔فلم میں علیزے شیخ کو بطور ہیروئن متعارف کروایا گیا ہے۔فلم کی کاسٹ کا کہنا ہے کہ اس فلم کو حکومت بھی سپورٹ کررہی ہے جس سے دوسرے اوور سیز پاکستانیوں میں وطن کے لئے کچھ کرنے کا جذبہ پیدا ہوگا۔

You might also like

Comments are closed.