ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان آج ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گے

0

ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان آج ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے۔ شیخ محمد بن زید النہیان وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ون آن ون ملاقات کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان آج وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ون آن ون ملاقات کرنے کے لیے اسلام آباد پہنچ رہے ہیں جس میں باہمی دلچسپی کے امور کے ساتھ ساتھ علاقائی و عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اس ضمن میں دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اماراتی ولی عہد کے دورہ پاکستان سے پاک امارات تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان اماراتی نائب سپریم کمانڈر کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیں گے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: