پاکستانی فضاؤں میں ایک نئی ایئر لائن آپریشن شروع کرنے کے لیے تیار

0

پاکستانی فضاؤں میں ایک نئی ایئر لائن آپریشن شروع کرنے کے لیے تیار۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے ایئر سیال کو ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ کا لائسنس جاری کر دیا۔ ایئر سیال پہلے مرحلے میں ایک سال تک کے عرصے کے لیے اندرون ملک فضائی آپریشن چلائے گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں اندرون ملک ہوائی سفر کرنے والوں کے لئے نئے سال کی نئی خوشخبری سامنے آگئی، پاکستانی فضاؤں میں پرواز کرنے کے لئے ایک نئی ایئر لائن نے آپریشن شروع کرنے کی تیاریاں کرلی ہیں۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایئر سیال کو ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ کا لائسنس جاری کر دیا ہے، ایئر سیال سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اور بزنس مین کمیونٹی کے اشتراک سے لائی جا رہی ہے۔
پہلے مرحلے میں ایئر سیال کی جانب سے کراچی ،لاہور،اسلام آباد، سیالکوٹ،فیصل آباد اور پشاور کی سروسز شروع کی جائیں گی، ایئر بس اے 320 اور بوئنگ 787 طیارے آپریٹ کئے جائیں گے۔

ایئر سیال نے فضائی میزبانوں اور دیگر اسٹاف کی بھرتیوں کا آغاز کر دیا ہے، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ایئر سیال کے دفاتر بھی قائم کر دیئے ہیں، جناح ایئر پورٹ پر ایئر سیال کا بکننگ آفس تیار کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ ایئر سیال پہلے مرحلے میں ایک سال تک اندرون ملک کا فضائی آپریشن چلائے گی، بین الاقوامی فضائی آپریشن نہیں چلا سکے گی۔ اس ضمن میں ترجمان سی اے اے کا کہنا پے کہ سی اے اے قوانین کے مطابق کوئی بھی نئی ایئر لائن کم از کم 3 طیاروں سے ایک سالہ مدت تک اندرون ملک پروازیں آپریٹ کرتی ہے، ایک سالہ کامیاب مدت مکمل کرنے کے بعد بیرون ملک پروازوں کی اجازت دی جاتی ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: