سال نو کےپہلے روز لاکھوں بچوں کی دنیا میں انٹری

0

نئے سال اور ایک نئی دہائی کا آغاز ہو گیا،، امیدوں اور امنگوں سے بھرے اس سال نو کے آغاز میں لاکھوں گھروں میں نو مولود بچوں کی کلکاریاں گونجی اور انکی خوشی دوگنی ہو گئی۔اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کے مطابق یکم جنوری 2020ء کو دنیا بھر میں 3 لاکھ 92 ہزار بچوں کی پیدائش ہوئی، اس فہرست میں بھارت پہلے نمبر پر ہے جہاں پر 17 فیصد بچوں کی پیدائش ہوئی۔ یہ تعداد 67 ہزار 385 بنتی ہے۔ دوسرے نمبر پر چین میں 46 ہزار 229، تیسرے نمبر پر نائیجیریا میں 26 ہزار 39 نومولود دنیا میں آئے۔

یونیسیف رپورٹ کے مطابق یکم جنوری 2020ء کو پاکستان میں 16 ہزار 787 بچوں کی پیدائش ہوئی جس کے بعد فہرست میں پاکستان چوتھے نمبر پر آگیا، انڈونیشیا13 ہزار 20 بچوں کے ساتھ پانچویں، امریکا 10 ہزار 452 بچوں کے ساتھ چھٹے، ڈیموکریٹک ری پبلک کانگو 10 ہزار 247 بچوں کے ساتھ ساتویں اور ایتھوپیا 8493 بچوں کے ساتھ آٹھویں نمبر پر موجود ہے۔

یونیسف رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال 25 لاکھ نوزائیدہ بچے ایک ماہ کی عمر تک پہنچنے سے پہلے ہی فوت ہوگئے تھے ان میں سے ایک تہائی زندگی کے پہلے دن ہی انتقال کرگئے تھے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: