برطانیہ کے شاہی خاندان میں اختلافات

0

شاہی خاندان میں اختلافات پر برطانوی شہزادے ہیری اور اُن کی اہلیہ میگھن مارکل نے شاہی خاندان سے علیحدگی کا فیصلہ کرتے ہوئے برطانیہ سے منتقلی کا فیصلہ کرلیا،، بیان سے مایوسی ہوئی،معاملہ پیچیدہ ہے،ملکہ برطانیہ نےبھی سخت غصے کا اظہار کر دیا

برطانیہ کے شاہی خاندان میں اختلافات جنم لینے لگے،، شہزادہ ہیری اورشہزادی میگھن کا شاہی خاندان سےعلیحدگی کا فیصلہ کرتے ہوئے شاہی محل اور برطانیہ سے منتقلی کا اعلان کر دیا۔ امریکا سے تعلق رکھنے والی شاہی خاندان کی بہو کا کہنا ہے کہ کئی ماہ کی سوچ بچار اوربات چیت کے بعد علیحدگی کا فیصلہ کیا۔

شہزادہ ہیری اورمیگھن نے اپنےآفیشل انسٹاگرام پر علیحدہ علیحدہ ایک ہی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ خود مختار زندگی گزارنےکے فیصلے پر عمل درآمدکریں گے،مکمل حمایت ملکہ برطانیہ اورتاج برطانیہ کےساتھ رہےگی۔ بیٹے کی پرورش بھی شاہی روایات کےمطابق جاری رکھیں گے۔دوسری جانب بکنگھم پیلس سے ردعمل میں کہا گیا ہے کہ بیان سے مایوسی ہوئی،،، ملکہ برطانیہ نے بھی اظہار برہمی کر دیا

شاہی خاندان سے علیحدگی کے بعد شہزادہ ہیری اورشہزادی میگھن مارکل سینئررائل نہیں رہیں گے، امکان ہے کہ پرنس ہیری اور اُن کی اہلیہ شمالی امریکا منتقل ہوجائیں گے۔مئی 2018 میں شاہی جوڑے کی شادی کو سال کی سب سے بڑی شادی قرار دیا گیا تھا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: