پنجابی فلموں کےبےتاج بادشاہ سلطان راہی کی24ویں برسی

0

بھارتی ریاست اتر پردیش میں پیدا ہونیوالےسلطان راہی کا حقیقی نام حاجی حبیب احمد تھا۔انہوں نے اپنی فلمی زندگی کا آغاز فلم باغی میں ایک معمولی سے کردار سے کیا تھا۔

1972 میں بطور ہیرو ان کی پہلی فلم بشیرا ریلیز ہوئی اس فلم نے انھیں بام عروج تک پہنچا دیا۔ سلطان راہی نے مجموعی طور پر 804 فلموں میں کام کیا جن میں 500 سے زیادہ فلمیں پنجابی زبان میں اور 160 فلمیں اردو زبان میں بنائی گئیں جبکہ 50 سے زیادہ فلمیں ڈبل ورژن تھیں۔430فلمیں ایسی تھیں جن کے ٹائٹل رول سلطان راہی نے ادا کئے تھے۔

سلطان راہی کی مشہور فلموں میں ، مولا جٹ سر فہرست ہے۔اس میں سلطان راہی کا کردار اور ڈائیلاگز نا قابل فراموش ہے۔ دیگر ہٹ فملوں میں بشیرا ، شیر خان، ، سالا صاحب، چند وریام، آخری جنگ اور شعلے کے نام سرفہرست ہیں۔ سلطان راہی کو انکی شاندار اداکاری کے اعتراف میں 160 ایوارڈز سے نوازا گیا

9 جنوری 1996 کو اسلام آباد سے براستہ جی ٹی روڈ لاہور آتے ہوئے نامعلوم افراد نے انہیں قتل کردیا۔ وہ لاہور میں شاہ شمس قادری کے مزار کے احاطے میں آسودہ خاک ہیں۔تاہم وہ آج بھی اپنی لازوال اداکاری کے باعث شائقین کے دلوں میں زندہ ہیں ۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: