ایران کا یوکرینی طیارے کا بلیک باکس دینے سے انکار

0

تہران میں مسافر طیارے کی تباہی کے بعد یوکرین کے سفارتخانے نے نیا بیان جاری کردیا۔ یوکرینی سفارتخانے کے نئے بیان میں انجن میں خرابی کا جملہ ہٹادیا گیا جبکہ یوکرین کے سفارتخانے نے واضح کیا ہےکہ حادثے کی وجوہات کےبارے میں ابتدائی بیان سرکاری نہیں تھا۔

ایران نے حادثے کا شکار ہونے والے یوکرینی طیارے کا بلیک باکس دینے سے انکارکردیا، سربراہ سول ایوی ایشن ایران کا کہنا ہے کہ ابھی طے نہیں کیا کہ بلیک باکس کو ڈی کوڈ کرنے کیلئے کس ملک کو دے گا

یوکرین انٹرنیشنل ایئرلائن کا بوئنگ 737 طیارہ تہران کے ایئرپورٹ سے ٹیک آف کے بعد گر کر تباہ ہوگیا تھا، جس میں سوار تمام 176 افراد ہلاک ہوگئے۔ یوکرین کے بوئنگ 737 میں 167 مسافر اورعملے کے 9 افراد سوار تھے۔ طیارہ تہران کے امام خمینی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ٹیک آف کے کچھ دیر بعد حادثے کا شکار ہوا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: