چلتے ہوتوپاکستان کوچلیے

0

چلتے ہوتوپاکستان کوچلیے، دنیا نے پاکستان کو پرامن اور خوبصورت ترین ملک مان لیا، سیاحت کیلئے 10 بہترین ممالک کی فہرست میں پاکستان بھی شامل ہوگیا۔

پاکستان اپنی خوبصورت وادیوں، پہاڑوں ، جھیلوں اور تاریخی مقامات کی بنیاد پر ہمیشہ سے دنیا کی توجہ کو مرکز رہا ہے تاہم دہشت گردی کی یکے بعد دیگرے کارروائیوں کے بعد سیا حوں نے سیاحت کیلئے پاکستان آنا چھوڑ دیا تھا تاہم اب دنیا نے ایک بار پھر پاکستان کو پرامن اور خوبصورت ترین ملک مانتے ہوئے اسے سیاحت کیلئے بہترین قرار دیا ہے

امریکا کے معروف کاروباری جریدے فوربز نے رواں برس میں سفر کے لیے 10 بہترین ممالک کی فہرست میں پاکستان کا نام بھی شامل کرلیا۔ وائلڈ فرنٹیئر کے بانی جونی بیل بی نے بتایا کہ پاکستان ایڈونچر کے لیے سب سے بہترین مقام ہے ۔

جونی بیل بی نے کہا ہے کہ پاکستان ٹریکنگ، پہاڑوں پر بائیکس چلانا، رافٹنگ یا صرف ثقافتی سیاحت کے لیے بہترین مقام ہے۔ معروف ٹریول ایجنسی وائلڈ فرنٹیئرز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان کی جانب سفر کرنے کی لوگوں میں دلچسپی بڑھ رہی ہے بالخصوص برطانوی شہزادے اور شہزادی کے پاکستان دورے کے بعد اس میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: