ماہ نور نے کی کامیڈین غفار لہری کی عیادت

0

فلم اور ٹی وی کی معروف اداکارہ،ماڈل اور ہوسٹ ماہ نور نے اپنی والدہ کے ہمراہ کامیڈین غفار لہری کی عیادت ان کی رہائش گاہ پر جا کر کی۔غفار لہری کئی روز سے شدید علیل ہیں۔کامیڈین غفار لہری نے اس موقع پر کہا کہ ہماری حکومت مستحق فنکاروں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے کوئی عملی اقدام نہیں کررہی ۔میں نے اپنی پوری زندگی میں ۤاج تک ہاتھ نہیں پھیلایا ہے اور نہ ہی میرا مستقبل میں ایسا کوئی ارادہ ہے ۔میں ماہ نور اور ان کی والدہ کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا ٓکرتا ہوں جنہوں نے مشکل کی اس گھڑی میں میری حوصلہ افزائی کی میرے جذبوں کو ایک نئی زندگی بخشی ۔غفار لہری نے کہا کہ میری دلی دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ کسی پر برا وقت نہ لائے اور نہ ہی کسی کو بیمار کرے۔اداکارہ ماہ نور نے کہا کہ انسان بے شک کسی کی خوشی میں شرکت نہ کرے مگر بیماری اور برے وقت میں کسی کے ساتھ کھڑا ہونا اور اس کی مزاج پرسی کرنا ہی اصل انسانیت ہے۔ میں تو اتنا جانتی ہوں کہ برا وقت اور بیماری کسی پر بھی ۤآ سکتی ہے ہر شخص کو برے وقت سے پناہ مانگنی چاہیے۔ماہ نے کہا کہ میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتی ہوں کہ وہ ہم سب کو اپنے حفظ وامان میں رکھے آمین۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: