صادق آباد میں فضائی سپرے کرنے والا جہاز فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ

0

سندھ کے بعد اب جنوبی پنجاب کے علاقے ٹڈی دل کی آماجگاہ بن چکے ہیں اور لاکھوں کی تعداد میں یہ ٹڈیاں اب تک سیمکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلوں کو چَٹ کرچکی ہیں،،،ان بھوکی ٹڈیوں کی خاتمے کیلئے کسان سپرے کا سہارا لے رہے ہیں لیکن رحیم یار خان میں ٹڈیوں کی اس فوج کے خلاف اعلانِ جنگ کرنے والوں کو یہ اقدام مہنگا پڑا۔

پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد کے نواحی علاقے باندھی میں ٹڈی دل سے بچاؤ کیلئےفضا سے سپرے کا فیصلہ کیا گیا تاہم سپرے کے دوران چھوٹا جہاز فنی خرابی کے باعث زمین پر گرکر تباہ ہوگیا اور حادثے کے نتیجےمیں طیارے میں سوار دونوں پائلٹ زندگی کی بازی ہارگئے

حادثے کی اطلاع ملنے پر مقامی افراد اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور دونوں پائلٹس کی لاشیں ہسپتال منتقل کردیں،،،تباہ ہونے والا طیارہ وفاقی حکومت نے پنجاب حکومت کو سپرے کیلئے دیا تھا جبکہ پنجاب حکومت نے یہ جہاز رحیم یار خان کی ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر فراہم کیا تھا ۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: