وزیراعلیٰ مغربی بنگال ممتابینرجی مودی سرکار پر پھر برس پڑیں

0

وزیراعلیٰ مغربی بنگال ممتابینرجی کا کہنا ہے کہ شہریت ترمیمی قانون سے آئین کی خلاف ورزی ہوتی ہے،،،این آر سی کے ٹارگٹ پر وہ ہیں جن سے بی جے پی نفرت کرتی ہے۔ شہریت کا متنازع قانون بی جے پی کی نفرت کی سیاست کا ایجنڈہ ہے، مودی حکومت عوام میں پھوٹ ڈال کر سیاسی فائدہ چاہتی ہے۔

ممتابینرجی نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی شروع سے ہی مسلمانوں سے ہی نفرت کرتی ہے لیکن برسراقتدار آکر اس کی مسلم مخالفت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے،،،انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کی حکومت این آر سی کو ہندوتحریک بنانا چاہتی ہے اس لئے ہم متنازعہ شہریت قانون کو مسترد کرتے ہیں۔

وزیراعلیٰ مغربی بنگال ممتابینرجی نےگزشتہ دنوں بھی بی جے پی سرکار کے اقدامات کو ہدف تنقید بناتے ہوئےکہا تھا کہ اگر کوئی ملک میں بیروزگاری اور مہنگائی پر بات کرتا ہےتو مودی جی کہتے ہیں ملک سے چلے جاؤ،،،مسائل پر توجہ کے بجائے مودی لوگوں کو ملک سے نکال رہے ہیں۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: