ایران نے برطانوی سفیر کو گرفتاری کے بعد رہا کردیا

0

ایران نے برطانوی سفیر کو گرفتاری کے بعد رہا کردیا،،،برطانیہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئےایرانی اقدام کو سفارتی آداب کی کُھلی خلاف ورزی قرار دے دیا،،امریکا کا معافی مانگنے کا مطالبہ

ایران نےبرطانوی سفیررابرٹ میکایئرکوگرفتاری کےبعدرہا کردیا،،، ایرانی حکام کا موقف ہے کہ رابرٹ میکایئر کو مشکوک سرگرمیوں کی بناپرگرفتارکیاتھا،برطانوی سفیرطلبارہنماوَں سےملاقات کیلئےگئے تھے اورانہیں تہران سےیونیورسٹی طلبا کےاحتجاج کےدوران گرفتارکیا گیا۔

دوسری جانب سفیر کی گرفتاری پر برطانوی حکومت نے شدید احتجاج کیا ،،،برطانوی وزیر خارجہ مورگن ارٹیگس کا کہنا ہے کہ سفیر کی گرفتاری عالمی قوانین اور سفارتی آداب کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

ادھر امریکا نے برطانوی سفیر کی گرفتاری کو ویانا کنونشن کی قرارداد کی خلاف ورزی قراردیتے ہوئےایران کو تنبیہہ کی ہے کہ وہ سفیروں کے حقوق کااحترام کرے جبکہ امریکا نے مطالبہ کیا ہے کہ ایران برطانوی سفیر رابرٹ میکایئر کی گرفتاری پرمعافی مانگے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: