زندگی تماشا کی تشہیری مہم جاری، لاہور میں فلم کے میوزک کنسرٹ کا انعقاد

0

پاکستانی فلمی صنعت کی سال رواں میں پہلی فلم ”زندگی تماشا“کی تشہیری مہم کے سلسلے میں اتوار کو لاہورکے معروف شاپنگ مال میں خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں فلم کے ڈائریکٹر سرمد کھوسٹ، لیڈ فنکار عارف حسن،علی قریشی،رائٹر نرمل بانو، آئی ایم جی سی سے شیخ عابد رشیداور سنی پیکس کی ٹیم نے بھی شرکت کی۔ کنول کھوسٹ نے میزبانی کرتے ہوئے ”زندگی تماشا“ کے موضوع اور پروڈکشن کے حوالے سے فنکاروں اور ڈائریکٹر سے گفتگو کی۔ سرمد کھوسٹ نے شائقین سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ”زندگی تماشا“ایک فکر انگیز موضوع کا احاطہ کرتی ہے جس میں رائٹر، ڈائریکٹر سمیت تمام فنکاروں نے خلوص نیت، انتہائی محنت اور دل سے کام کیا ہے۔ فلم اندرون لاہور کی کہانی کے ذریعے پاکستانی معاشرے کے مجموعی حالات اور تضادات کی عکاسی کرتی ہے جس میں شائقین کی تفریح کیلئے دلچسپ کہانی کے ساتھ سنجیدہ پیغام بھی موجود ہے، اس موقع پر میوزک بینڈ ساکن نے فلم میں موجود اپنامشہور زمانہ عارفانہ کلام پیش کرکے حاضرین کی داد سمیٹی۔ پروگرام میں شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی جنہوں نے فلم کے ٹریلرز، گیتوں سمیت دیگر ویڈیوز کو بھرپور پذیرائی بخشی، ”زندگی تماشا“ جمعہ24جنوری کو ڈسٹری بیوشن کلب کے پلیٹ فارم سے ملک بھر کے سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: