میڈم ای پرابلم 2020ء کی بہترین فلم ثابت ہوگی،محمد کمال پاشا

0

پاکستان فلم انڈسٹری کے مایہ ناز رائٹر محمد کمال پاشا نے فلم "میڈم ای پرابلم” کے لئے نیک تمناو¿ں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم "میڈم ای پرابلم” 2020ء کی کامیاب فلم ثابت ہوگی ۔محمد کمال پاشا نے یہ بات فلم کے ڈائریکٹر شاہ رخ قریشی سے ہونے والی ملاقات میں کہی۔محمد کمال پاشا نے کہا کہ فلم "میڈم ای پرابلم ” میرے شاگرد اقبال حیدر کی لکھی ہوئی فلم ہے۔اس فلم کے کرداروں نے بڑی محنت سے اس میں کام کیا ہے۔میڈم ای پرابلم دور حاضر کے جدید تقاضوں کے عین مطابق بننے والی فلم ہے۔ فلم کے نوجوان ڈائریکٹر شاہ رخ قریشی اور ڈاکٹر رفعت المنتہیٰ کو سارا کریڈٹ دوں گا جہنوں نے موجودہ حالات میں فلم بنائی ہے۔پاکستان فلم انڈسٹری اب نئی انڈسٹری بن رہی ہے۔میڈم ای پرابلم کو سال 2020ء کی بہترین فلم قرار دیتا ہوں۔میری دعائیں اس فلم کے ساتھ ہیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: