احمد فراز کا یوم پیدائش،گلوکار ظفر اقبال نیویارکر کی گائیکی

0

‏امریکی نژاد پاکستانی گلوکار ظفر اقبال نیویارکر نے حلقہ ارباب ذوق نیویارک میں احمد فراز کی غزل گا کر میلہ لوٹ لیا۔ گلوکار ظفر اقبال نیویارکر نے حلقہ ارباب ذوق نیویارک کی جانب سے احمد فراز کی پیدائش کے موقع پر”شام فراز” کے نام سے تقریب کا اہتمام کیا۔ گلوکار ظفر اقبال نیویارکر نے احمد فراز کی غزل گائی تو حاضرین محفل نے گلوکار کو خوب داد دی ۔ظفر اقبال نیویارکر اس سے پہلے اس غزل

کی ویڈیو بھی ریلیز کر چکے ہیں
۔گلو کار ظفر اقبال نیویارکر نے بتایا کہ احمد فراز سے ان کی زندگی میں نیویارک میں ملاقات ہوئی تھی اور یہ ملاقات ان کے آخری دورہ امریکا میں ہوئی تھی اس وقت احمد فراز صاحب نے مجھے اپنی یہ غزل "کل ہم نے بزم یار میں” لکھ کر دی تھی جو ان کے شائع شدہ کلام میں شامل نہیں ہو سکی تھی اور یہ غزل میرے پاس محفوظ تھی ۔اس غزل کو حلقہ ارباب ذوق نیویارک کی تقریب میں گایا تو کافی پزیرائی ملی ہے ۔احمد فراز ہمارے ملک کے نامور شاعر تھے نہیں بلکہ ہیں۔ان کے کلام کے دلدادہ پاکستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں موجود ہیں۔ظفر اقبال نیویارکر اب تک ساٹھ کے قریب نامور شعراء کے کلام گا چکے ہیں ۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: