لائقہ علی نے فلم راہبرا سائن کرلی

0

ٹرانس جینڈر ماڈل،فلم اور اسٹیج آرٹسٹ لائقہ علی نے فلم سائن کرلی۔ تفصیلات کے مطابق لائقہ علی ڈائریکٹر امین اقبال کی فلم راہبرا میں ایک اہم رول کے لئے کاسٹ ہوئی ہیں۔فلم کی شوٹنگ فی الحال ملتوی ہے تاہم جلد شوٹنگ کا آغاز ہونے والا یے۔لائقہ علی نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گھروالوں نے انہیں قبول نہ کیا تو شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا۔ آغاز میں بہت تنقید کا سامنا کرنا پڑا لیکن ہمت نہ ہاری اور بہتر سے بہتر کام کی تلاش جاری رکھی۔اسٹیج پر متواتر کام کررہی ہوں۔اس کے علاوہ فلم اور کمرشلز بھی ہورہے ہیں۔
لائقہ علی نے کہا کہ خواجہ سراوں پر اگر تنقید کی بجائے انہیں سپورٹ کیا جائے تو وہ ہر شعبے میں اپنا مقام بنا سکتے ہیں۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: