نگار چودھری کی اسٹیج ڈرامہ میرے پاس تم ہو میں زبردست پرفارمنس

بڑی کاسٹ کے ساتھ مرکزی کردار کرنا میرا فخر ہے،نگار چودھری

لاہور میں واقع تماثیل تھیٹر میں جاری اسٹیج ڈرامہ ”میرے پاس تم ہو“ کی مقبولیت میں اضافہ ہوگیا ہے ۔شائقین ڈرامہ کی جانب سے ڈرامے کو زبردست رسپانس مل ہے۔ اداکارہ نگار چودھری کاکہنا ہے کہ وہ ڈرامہ ”میرے پاس تم ہو“کی مقبولیت سے بہت خوش ہیں۔ ڈرامہ میں ایک فلمی ہیروئن کا کردار نبھا رہی ہوں جوکہ اس شعبہ میں اپنے آپ کو کامیاب کروانے کے لیے بہت محنت کرتی ہے ۔ڈرامہ میں میری رقص پرفارمنس کو بھی شائقین کی طرف سے بہت پذیرائی مل رہی ہے۔ تمام فنکاروں کی مشکور ہوں جنہوںنے میرے ساتھ بہت تعاون کیا ۔میں نے ہمیشہ محنت اور لگن سے کام کیا ہے تاکہ اپنی شناخت بطور اداکارہ بناو¿ں اور آج اتنے بڑے سٹارز کے ساتھ مرکزی کردار اداکرنا میرے لیےفخر کی بات ہے۔ڈرامے کی کاسٹ میں نسیم وکی، گوشی خان،حامد رنگیلا، فرخ شاہ اور دیگر شامل ہیں۔ڈرامہ کے ڈائریکٹر اور رائٹر نسیم وکی اور پروڈیو سر قیصر ثناءاللہ ہیں۔

You might also like

Comments are closed.