امریکی فوج کے انخلا کیلئےعراقی عوام کی آواز بلند

0

عراق کے دارالحکومت بغداد میں ہزاروں افراد نے امریکی افواج کے عراق سے انخلا کے حق میں سڑکوں کا رخ کر لیا مظاہرین نے عراقی قومی پرچم اور پلےکارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر امریکی افواج کی عراق میں موجودگی کے خلاف نعرے درج تھے۔احتجاج کرنے والوں میں ایران کی حمایت یافتہ ملیشیا بھی ہیں۔ مظاہرین نے پر امن مارچ میں امریکا مخالف نعرے لگائے

امریکی سفارت خانے سے دور ہونے والا یہ مظاہرہ پرامن تھا اور مظاہرین پرامن انداز میں منتشر ہوئے۔دوسری جانب حکومت مخالف مظاہروں میں 2 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے جبکہ فرانسیسی اور عراقی شہری لاپتہ ہو گئے ۔

عراق کے مذہبی رہنما مقتدیٰ الصدر کی جانب سے ملین مارچ کا اعلان کیا گیا تھا جو رواں ماہ کے اوائل میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد ردعمل کے طور پر کیا گیا۔3 جنوری کو بغداد میں ایئرپورٹ کے نزدیک امریکی فضائی حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی اور عراقی پیراملٹری کے کمانڈر سمیت 9 افراد ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد امریکی فوجیوں کے انخلا کا مطالبہ سامنے آیا تھا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: