کترینہ بھاری اکثریت سے یونان کی صدر منتخب ہوگئیں

0

حکومتی جماعت نیو ڈیموکریٹک پارٹی نے صدارتی انتخابات کے لیے ہائیکورٹ کی جج اور انسانی حقوق کی وکیل کترینہ کو امیدوار منتخب کیا اور بعدازاں انہیں ووٹوں کے ذریعے ملک کی تاریخ میں پہلی بار خاتون کو صدر منتخب کیا۔

کترینہ کو پندرہ ماہ کے لیے صدر منتخب کیا گیا۔ انہیں300 میں سے 261 اراکین اسمبلی نے ووٹ دیا جس کے بعد وہ واضح اکثریت سے کامیاب قرار پائیں۔

حکومتی جماعت نے خاتون کو صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے اسے ملکی تاریخ کا اہم ترین دن قرار دیا اور کہا کہ ہمارے اقدامات سے خواتین مزید مضبوط ہوں گی جبکہ یونانی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ خاتون کی جیت روشن مستقبل کی جانب اہم قدم ہے، ہمارا ملک ایک نئے
سفر کا آغاز کرنے جارہا ہے۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: