بنگلادیش کودوسرا ٹی ٹوئنٹی ہراکر پاکستان نے سیریز جیت لی

0

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز دوسرے میچ میں میزبان ٹیم نے مہمان ٹیم کو ہرا کر سیریز جیت لی،،،کپتان بابر اعظم اور محمد حفیظ نے شاندار نصف سنچریاں بنائیں سیریز میں قومی ٹیم نے 0-2 سے برتری حاصل کرلی۔

بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کو ترجیح دی اور میزبان ٹیم کو 137 کا ہدف دیا

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی طرف سے اننگز کا آغاز مایوس کن تھا، بابر اعظم اور احسان علی نے اننگز کا آغاز کیا تو نوجوان بیٹسمین احسان علی 7 گیندیں کھیلنے کے بعد صفر پر شفیع الاسلام کی گیند پر حریف کپتان محمود اللہ کو کیچ دے بیٹھے۔بابر اعظم اور محمد حفیظ نے دوسری وکٹ کی شراکت میں اچھی اننگز کھیلی، حفیظ نے 39 گیندوں پر ففٹی بنائی جبکہ کپتان نے 35 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی۔

قومی ٹیم نے ہدف 17 اوورز میں حاصل کیا۔ کپتان بابر اعظم 66جبکہ محمد حفیظ 67رنز بنائے۔ مہمان باؤلر صرف ایک وکٹ حاصل کر سکے۔

میچ کی خاص بات یہ بھی تھی کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قذافی سٹیڈیم پہنچ کر میچ دیکھا، چیئرمین بنگلا دیش کرکٹ نظم الحسن اور چیئرمین پی سی بی احسان مانی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: