وزیراعظم عمران خان اتوارکو لاہور پہنچیں گے

0

وزیراعظم عمران خان اتوارکو لاہور پہنچیں گے،،،گورنر اور وزیراعلیٰ سے ملاقاتیں شیڈول،،،صوبائی حکومت کی کارکردگی پر بریفنگ بھی دی جائے گی،،،، ناراض ارکان کے تحفظات کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا

وزیر اعظم دورہ لاہور میں وزیراعلی عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چودھری سرور سے ملاقات کریں گے، عمران خان پنجاب کے بعض الجھے معاملات کو سلجھانے کے مختلف امور کا جائزہ لیں گے، ناراض ارکان کے تحفظات کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا، وزیر اعظم کابینہ کے ارکان سے بھی ملیں گے۔

عمران خان مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے، وزیراعظم سے ناراض گروپ کے ارکان کی ملاقات کا بھی امکان ہے جس کے لئے کوششیں کی جا رہی ہے، وزیر اعظم پنجاب کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے بھی ملاقات کریں گے۔ وزیر اعظم کو پنجاب حکومت کی کارکردگی پر بھی وزیراعلی بریفنگ دیں گے، وزیر اعلی ناراض ارکان کے معاملات سے بھی وزیر اعظم کو آگاہ کریں گے۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: