ناراض ساتھیوں کو منانے کا مشن

0

ناراض ساتھیوں کو منانے کا مشن ،،،وزیراعلیٰ پنجاب سے تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔،،وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف متحد ہے عثمان بزدارپرعزم ،،،،سازشیں کرنے والے پیچھے رہ جائیں گے اور عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان آگے بڑھتا جائے گا، جہانگیر ترین کی وزیراعلیٰ پنجاب کو تسلی

پنجاب کی سیاست میں ہلچل ،،،،اہم ملاقات میں سردارعثمان بزدارکا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف متحد ہے، افواہیں پھیلانے والے پہلے بھی ناکام رہے اور اب بھی ناکام رہیں گے، پنجاب میں کوئی فارورڈ بلاک ہے نہ پریشر گروپ۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا اتحادی جماعت کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں، پنجاب حکومت کے تمام سٹیک ہولڈرز ایک صفحے پر ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا ڈیڑھ برس میں وہ کام کئے جو ماضی کی حکومتیں برسوں میں نہ کرسکیں، اختلاف کا پراپیگنڈا کرنے والوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہوں گے۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت سب کو ساتھ لے کر چل رہی ہے، اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے، مل کر عوام کی خدمت کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے، سازشیں کرنے والے پیچھے رہ جائیں گے اور وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان آگے بڑھتا جائے گا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: