فیصل واوڈا کی نا اہلی درخواست سماعت کیلئے مقرر

الیکشن کمیشن آف پاکستان میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی نا اہلی کے لیے دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی

فیصل واؤڈا کے خلاف درخواست امن ترقی پارٹی کے چیئرمین فائق شاہ نےدائر کی ۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ فیصل واوڈا نے الیکشن کمیشن میں جعلی حلف نامہ جمع کروایا۔ جس کے بعد وفاقی وزیر صادق اور امین نہیں رہے ۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ فیصل واوڈا کو جعل سازی پر نا اہل کیا جائے۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ دہری شہریت رکھنے پر 2 سینیٹرز کو نا اہل قرار دے چکی ہے۔الیکشن کمیشن فیصل واوڈا کی نا اہلی کے لیے دائر درخواست پر سماعت 3 فروری کو کرے گا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے

You might also like

Comments are closed.