جاپان نےدنیا کی سب چھوٹی اُڑن کار تیار کر لی

0

جاپان نےدنیا کی سب چھوٹی اُڑن کار تیار کر لی،، رفتار 62 میل فی گھنٹہ ،،،کار کی اونچائی 5 فٹ، لمبائی اور چوڑائی میں 12 فٹ ہے۔انوکھی کار کی ویڈیو وائرل ہو گئی

ٹیکنالوجی اور جدت کی دنیا میں جاپان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔ جاپان کی ایک کمپنی نے دنیا کے سب سے چھوٹی اڑنے والی کار بنا ڈالی،،اڑنے والی گاڑی میں ایک شخص با آسانی بیٹھ سکتا ہے۔ کمپنی کی جانب سے جاری گاڑی کی ویڈیو وائرل ہو گئی

کار کے اولین ماڈل کی اونچائی پانچ فٹ، لمبائی اور چوڑائی دونوں ہی 12 فٹ ہے۔۔ ہوا میں اس کی رفتار 62 میل فی گھنٹہ ہے ۔رواں برس موسمِ گرما میں کار کو نمائش کیلئے پیش کیا جا ئے گا۔اور پرواز کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔ اڑنے والی منی کار کی خریداری کے لیے بکنگ 2023 سے شروع ہو گی۔2026 سے خریداروں تک آرڈر کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہوگا۔ تاہم تمام آزمائشی مراحل انتہائی کامیابی سے جاری ہیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: