کرونا وائرس،چین میں مقیم پاکستانیوں کے رشتہ دار تشویش کا شکار

0

کرونا وائرس کےعفریت نےدنیا کےمختلف ممالک پراپنے پنجے گاڑھ لئے اور ہر روز اس وائرس سے جان گنوانے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہےاس صورتحال نے چین میں مقیم پاکستانی طالبعلموں اور تاجروں کے اہلخانہ اور رشتہ داروں کو خوف میں مبتلا کردیا

چین میں مقیم پاکستانیوں کے رشتہ داروں کی تشویش کو دیکھتے ہوئے وزارت خارجہ بھی حرکت میں آگئی اوراس نےمقیم پاکستانی طلبا اور تاجروں کےاعدادو شمارجاری کردیئے،،،حکام کاکہنا ہےکہ ابھی کوئی ایسی اطلاع سامنے نہیں آئی جس میں کوئی پاکستانی اس مہلک مرض سے متاثرہوا ہو۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق چین میں 28 ہزار پاکستانی طلبہ زیرتعلیم ہیں جبکہ کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر چینی شہر ووہان میں 500 کے قریب پاکستانی طلبارہائش پذیرہیں اس کے علاوہ چین میں 800 پاکستانی تاجربھی آباد ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق طلبا ہمیشہ سفارت خانے میں رجسٹر نہیں ہوتے ہیں بلکہ وہ ذاتی طور پر یا سکالرشپ پر چین جاتے ہیں،اس لئے ان کی تعداد حتمی طورپر نہیں معلوم نہیں ہوسکی اس کے علاوہ پاکستان میں ڈیڑھ ہزار کے قریب چینی تاجر آتے جاتے ہیں۔

چین کےعلاوہ دنیا کے دیگر ممالک میں اب تک صرف 13 تصدیق شدہ کیسز ملے ہیں۔اس کم تعداد کی وجہ سے عالمی ادارہ صحت نے ابھی تک وائرس کو بین الاقوامی ایمرجنسی قرار نہیں دیا ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: