پاکستان میں کرونا وائرس کا پہلا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

0

کورنا وائرس وبال جان بن گیا ،،،کورنا وائرس نے چین کے بعد اب دیگر 11ممالک کا رخ کر لیا،،،، پاکستان میں کرونا وائرس کا پہلا مشتبہ کیس بھی سامنے آ گیا،،خطرناک وائرس سے چین میں ہلاکتوں کی تعداد41 ہو گئی،،13سو افراد متاثر،237 کی حالت تشویشناک،، جبکہ فرانس میں 3،امریکا اور جاپان میں 2-2 اور آسٹریلیا میں ایک کیس رپورٹ ہو ئے ہیں۔

کرونا وائرس دنیا کیلئے خطرہ بن گیا،، خطر ناک وائرس نے چین میں تباہی مچانے کے بعد پاکستان سمیت11 دیگرممالک کا رخ کر لیا،پاکستان میں کرونا وائرس کا پہلا مشتبہ کیس سامنے آ گیا،، مہلک وائرس سے متاثرہ مسافر نے چین سے دبئی کا سفر کیا اور پھر وطن واپس پہنچا ،،متاثرہ چینی شہری کو ملتان میں نشتر ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا،،چینی شہری چند روز قبل شہر ووہان سے واپس لوٹا تھا۔

خطرناک کورنا وائرس سے چین میں ہلاکتوں کی تعداد41 ہوگئی،13سو افراد متاثر جبکہ237 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ چین نے ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے13 شہرسیل کر دیے،،شہریوں پرنقل و حمل پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ فرانس میں 3،امریکا اور جاپان میں 2-2 اور آسٹریلیا میں ایک کیس رپورٹ ہو ئے ہیں۔

یورپ کے دیگر ممالک میں بھی خطرناک وائرس کے داخل ہونے کے امکانات 70 فیصد ہیں اور متاثرہ ممالک میں جرمنی اور برطانیہ ہوسکتے ہیں۔ وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پاکستان سمیت دیگر ممالک کےایئرپورٹس پر اسکریننگ کیمپ قائم کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے،دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے تمام ممالک میں عالمی ایمرجنسی لگانے پر زور دیا ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: