ڈرامہ دلبر جانی کی مقبولیت،مدھو کی شاندار پرفارمنس

مدھو اینڈ کمپنی کے بینر تلے الحمراء مال روڈ پر جاری اسٹیج ڈرامہ دلبر جانی کے مقبولیت میں اضافہ ۔شائقین ڈرامہ نے مدھو کی پرفارمنس پردل کھول کر داد دی۔تفصیلات کے مطابق ڈرامہ دلبر جانی کو ڈرامہ دیکھنے کے لئے آنے والوں کی جانب سے زبردست رسپانس ملا ہے۔ڈرامہ کی پروڈیوسر اور ایکٹریس مدھو نے ڈرامہ کو پسند کرنے پر کہا ہے کہ یہ سب اللہ تعالیٰ کا کرم ہے اور ڈرامہ کی ٹیم اور ڈائریکٹر کی محنت ہے کہ ڈرامے کو پسند کیا جارہا ہے۔ہماری کمپنی اچھے اور معیاری ڈرامے عوام کو آئندہ بھی فراہم کریں گے۔ڈرامہ کی کاسٹ میں ظفر ارشاد ،صبا شہزادی،نایاب،مجاہد رانا،گوگا جی،مائرہ خان،ندا خان، حسنہ بھٹی شامل جبکہ ڈائریکٹر اظہر ملک ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.