میڈم ای پرابلم ریلیز سے قبل پرابلم کا شکار

0

فلم "میڈم ای پرابلم "کو ریلیز سے قبل ہی پرابلم کا سامنا۔فلم پروڈیوسر رفعت المنتہیٰ نے کہا ہے کہ انہوں نے فلم اس لئے بنائی تھی کہ پاکستانی سینماؤں میں اسے ریلیز کروں گی لیکن سینماؤں کی انتظامیہ ان سے تعاون نہیں کررہی ہے ۔رفعت المنتہیٰ نے کہا کہ ایک فلمی ادارہ میری فلم کی ریلیز میں رکاوٹ ڈال رہا ہے ۔میں کہنا چاہتی ہوں کہ یہ پاکستانی فلم انڈسٹری کی فلم ہے اس کو آج کے بے رونق سینماؤں میں ریلیز کیا جانا چاہئے۔اس وقت پاکستانی فلم کا مستقبل ہے اور سینما والے پاکستانی فلم پروڈیوسر کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں تاکہ پاکستان فلم انڈسٹری اور پاکستانی پروڈیوسر کو فائدہ پہنچے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: