نور بخاری کے ہاں بچی کی پیدائش،تہلکہ خیز انکشافات

0

معلوم ہوا ہے کہ اداکارہ نور بخاری نے لندن میں بچی کو جنم دے دیا ۔نور بخاری کی بچی کی پیدائش پر سوشل میڈیا پر طرح طرح کے تبصرے جاری ہیں۔تاہم ابھی تک اس بات کی عون چودھری اور نور کی جانب سے ہوئی ٹھوس سے سامنے نہیں آسکی ہے۔ کہا جارہا ہے کہ نور بخاری نے اپنے سابقہ شوہر عون چودھری سے پھر شادی کرلی اور ایک بچی کو لندن میں جنم دے دیا۔ ذرائع اس شادی کی تصدیق کررہے ہیں ، جبکہ نور بخاری کی بہن فاریہ بخاری نے بھی اسی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
کہ اگر دونوں کی شادی ہوجائے تو اس میں کوئی قباحت نہیں، شوبز حلقے اس شادی کی تصدیق تو کر رہے ہیں۔ تاہم اب سوشل میڈیا پر کچھ ایسی تصاویر وائرل ہورہی ہیں جس میں نور بخاری کی بڑی بیٹی ایک چھوٹی بچی کے ساتھ کھیل رہی ہیں، تاہم نور بخاری کے سابقہ شوہر عون چودھری کی بھی گود میں پیدائش کے بعد بچی موجود ہے۔نور بخاری ایک سال سے لندن میں قیام پذیر رہیں، بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ بچی عون چوہدری اور نور بخاری کی ہے اور دونوں نے نکاح کافی عرصہ پہلے ہی کر لیا تھا۔ذرائع کچھ بھی کہیں عون چودھری اور نور بخاری کی جانب سے کوئی ایسا بیان ابھی سامنے نہیں آیا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: