فلم سٹار غلام محی الدین کی چینی سفیر کی دعوت پر سال نو کی تقریب میں شرکت

0

معروف اداکار غلام محی الدین کو چینی سفیر کی طرف سے سال نو کی تقریب میں شرکت کی دعوت ۔اداکار غلام محی الدین نے گزشتہ دنوں اسلام آباد میں چینی سفارتخانہ میں سال نو کی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے چینی سفیر سے کی گئی گفتگو کے بارے میں بتایا کہ دونوں ملکوں کے درمیان فلموں کا تبادلہ ،چینی فلمیں اور ڈرامے اردو میں ڈب کرکے پاکستان میں دکھائے جائیں اور چین میں پاکستانی فلمیں اور ڈرامے چینی زبان میں ڈب کرکے دکھائے جائیں۔ اس کے علاوہ ثقافتی طائفوں کا تبادلہ ہونا چاہیے۔چین پاکستانی فلموں اور ڈراموں کے حوالے سے بہت بڑی مارکیٹ ہے۔واضح رہے غلام محی الدین اور بابراشریف کی فلم” میرا نام ہے محبت” مسلسل 14 سال تک چین میں نمائش کی گئی جو کہ ریکارڈ ہے اور ان دونوں آرٹسٹوں کے مجسمے بھی چین میں لگائے گئے ہیں۔ اس ملاقات میں پاک چائنا کلچرل فرینڈشپ ایسوسی ایشن کے چیئرمین شجاعت حسین نے بھی بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ غلام محی الدین اور شجاعت حسین اس سلسلے میں جلد اپنی تجاویز لے کر چینی سفیر سے ملاقات کریں گے۔ غلام محی الدین نے کہا کہ پوری قوم چین میں کرونا وائرس کے خاتمے کے لئے دعا گو ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: