انجمن کو پہلی طلاق

0

ماضی کی معروف اداکارہ انجمن کو شوہرنے پہلی طلاق دے دی۔انجمن نے طلاق دئیے جانے کی تردید کردی۔ اداکارہ انجمن اور وسیم علی عرف لکی علی کی شادی گزشتہ سال جولائی میں ہوئی تھی۔لکی علی نے اداکارہ انجمن سے پسند کی شادی کی تھی۔یادرہے اداکارہ انجمن کے پہلے شوہر مبین ملک لاہور میں ایک قاتلانہ حملے میں مارے گئے تھے۔ وسیم علی عرف لکی علی نے انجمن کو پہلی طلاق گزشتہ روز دی۔وسیم علی نے بتایا کہ انہوں نے انجمن کو پہلی طلاق دے دی ہے۔تاہم انہوں نے طلاق کی وجوہات بتانے سے انکار کیا۔ اداکارہ انجمن نے طلاق کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اپنے شوہر وسیم کے ہمراہ اسی ہفتے عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جارہی ہوں،انجمن نے کہا کہ اللہ پاک جھوٹی نیوز پھیلانے والوں کو ہدایت دے۔واضح رہے وسیم علی عرف لکی علی اور انجمن کی پسند کی شادی سات ماہ قائم رہی۔ذرائع کے مطابق دونوں کے درمیان کافی دیر سے اختلافات چل رہے تھے۔لکی علی اور انجمن کے مشرکہ فلمی دوست نے بھی طلاق دئیے جانے کی تصدیق کی ہے۔معلوم ہوا ہے کہ وسیم اور انجمن کے قریبی دوست اس شادی کو بچانے کے لئے سرگرم ہوگئے ہیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: