انجمن کا گھر اجڑنے سے بچ گیا

0

اداکارہ انجمن اور شوہر کے گلے شکوے دور ،لڑائی جھگڑا ختم ،صلح ہوگئی، تفصیلات کے مطابق اداکارہ انجمن اور ان کے شوہر وسیم علی کے درمیان گزشتہ روز اختلافات شدت اختیار کر گئے تھے اور وسیم نے انجمن کو پہلی طلاق دے دی تھی تاہم کل رات سے ہی انجمن اور وسیم کے قریبی دوستوں اور رشتےداروں نے دونوں کے درمیان اختلافات کو رفع دفع کرانے کی کوشش کی جو آخرکار کامیاب ہوئی اور انجمن کی ازدواجی زندگی بچ گئی۔اداکارہ انجمن کے مطابق غلط فہمی بعض سازشی عناصر کی طرف سے پیدا کی گئی تھی جو اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوپائے ۔ان شاءاللہ جلد عمرے ادائیگی کے لئے جارہے ہیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: