چین میں کرونا وائرس سے مزید35 افراد جان کی بازی ہار گئے

0

چین میں کرونا سے اموات کا رقص جاری ہے،جان لیوا وائرس سے مزید35 افراد لقمہ اجل بن گئے،مرنے والوں کی مجموعی تعداد2 ہزار8 سو ستر ہوگئی،چین میں کرونا وائرس کی وبا پھوٹنے سے لے کر اب تک79ہزار8 سو چوبیس کیس رپورٹ ہوئے،جبکہ41ہزار سے زائد مریضوں کو ہسپتالوں سے ڈسچارج کر دیا گیا، صحت پانے والے افراد کو گلدستے بھی پیش کیے گئے،صحتیاب ہونے والے افراد کا کہنا تھا کہ وہ شد ید بیمار تھے سوچتے تھے شاید کبھی گھر واپس نہیں جا سکیں گے لیکن ڈاکٹرز اور طبی عملہ انہیں موت کے منہ سے نکال لایا

ادھرکرونا وائرس میں مبتلا ایران کے رکن پارلمنٹ چل بسے،ایران میں خطرناک وائرس سے اموات کی تعداد43 ہوگئی،امریکا میں مہلک کرونا وائرس سے پہلی ہلاکت سامنے آگئی،حکومت نے تصدیق کر دی۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ کروناوائرس سے ہلاک ہونے والا شہری کنگ کائونٹی کا رہائشی ہے۔ جبکہ کیلیفورنیا، اوریگن اور واشنگٹن میں 4 مزید افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

دوسری جانب قطر میں کرونا وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق ہو گئی۔36 سالہ قطری شہری کچھ ہی عرصہ قبل ایران سے وطن واپس آیا تھا۔ قطر ی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص کی حالت مستحکم ہے۔قطر میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد سعودی عرب خلیج کا واحد ملک بن گیا ہے جہاں ابھی تک اس وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔

فرانس میں بھی کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بڑے عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ فرانسیسی وزیر صحت نے کہا کہ ملک بھر میں محدود جگہوں پر پانچ ہزار سے زائد افراد کے اجتماعات منسوخ کردیئے جائیں گے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: