ویمن فیسٹیول 2020ء 8مارچ کو الحمراء میں ہوگا

0

لاہور آرٹس کونسل کی چیئرپرسن منیزہ ہاشمی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 8مارچ کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر الحمراء میں
ویمن فیسٹیول 2020ء کا انعقاد ہونے جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ لاہور آرٹس کونسل اور الحمراء کی تاریخ میں پہلی بار منعقد ہونے والے ویمن فیسٹیول میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے خواتین کو مدعو جارہا ہے،یہ فیسٹیول جس کا موضوع ”عورت،امن کی سفیر“ ہے لاہورآرٹس کونسل اور بلیک باکس ساؤنڈز کے باہمی اشتراک سے منعقد کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس فیسٹیول کا مقصد پاکستانی خواتین کی سماجی،معاشی اور سیاسی کامیابیوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔خواتین کے عالمی دن کو عوامی سطح پر منانے کا یہ اہم قدم لاہورآرٹس کونسل الحمراء کے بورڈآف گورنرز کے تعاون سے ہورہا ہے۔ جو میں نے بطور پہلی خاتون چیئرپرسن لاہور آرٹس کونسل اٹھایا ہے۔”اس فیسٹیول کا مقصد پاکستانی معاشرے کی ترقی میں خواتین کے اہم کردار کو خراج تحسین پیش کرنا اور عالمی سطح پر امن کے فروغ میں ان کی کاوشوں کو تسلیم کرنا ہے“ منیزہ ہاشمی نے کہاکہ اس فیسٹیول کا مقصد ہماری نوجوان خواتین کی خدمات کو سراہنا بھی ہے جو اپنے راستے میں آنے والی رکارٹوں اور مسائل کے باوجود بھرپور جوش و جذبے سے اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں۔
چیئرپرسن لاہورآرٹس کونسل منیزہاشمی نے بلیک باکس ساؤنڈز کا اس فیسٹیول کی تیاریوں کے سلسلے میں بھرپور تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہماری خواتین معاشرے میں ایک فعال اور مثبت کردار ادا کررہی ہیں اور یہ ضروری ہے کہ ان کی تمام کاوشوں کو سراہا جائے۔ چیئرپرسن منیزہ ہاشمی نے مزید کہا کہ بلاشبہ پاکستانی خواتین ہمت،لگن،ایمانداری اور بہاری کا استغارہ ہیں، ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا اطہر علی خان نے کہا کہ الحمرا مثبت سماجی اقدار کو معاشرے میں فروغ دینے کے لئے کوشاں ہے۔پینل ڈسکشنز اور ٹاک سیشنز کے علاوہ فیسٹیول میں آزاد تھیٹر کی جانب سے ایک تھیٹر ڈرامہ بھی پیش کیا جائے گا۔اس کے علاوہ مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء و طالبات بھی اوپن مائیک میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔برنی گارڈن میں کھانے پینے اور ہینڈی کرافٹ کے سٹالز بھی فیسٹیول کا حصہ ہیں۔
بلیک باکس ساؤنڈز کے سی ای او توثیق حیدر نے کہا کہ منیزہ ہاشمی نے ہمیں اس فیسٹیول کے لئے خدمات کےلئے کہا اور ہم الحمراء کے سٹاف کے ساتھ مل کر اس فیسٹیول کو کرنے جارہے ہیں ۔امید ہے کہ اس لاہور کے عوام کامیاب بنائیں گے۔ 8مارچ کو تمام دن جاری رہنے والے فیسٹیول کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں۔
”ہم کو پیارا ہے امن جہاں“ Blurring the boundaries: Women’s Role in Peace Building through Political Harmony ”نور کی لہر“ Promoting Tolerance through Media
”دھرتی کی ملکائیں“ Sports and Empowered Women
”رواداری کی ورایت کا فروغ“ Promoting the Culture of Tolerance through Dialogue
”بزم جہاں کی رونق“ Society & the Girl Child: Gender Dynamics
Economic Empowerment: A journey of perseverance
”ہمت کا سفر“

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: