فیاض الحسن چوہان اور اطہر علی خان نے الحمراء میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کردیا

0

لاہور آرٹس کونسل الحمرا میں شجر کار ی مہم 2020کا آغاز کر دیا گیا۔صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل اطہرعلی خان کے ہمراہ الحمرا سے متصل برنی گارڈن میں پودا لگاکرشجرکاری مہم کا آغاز کیا۔ صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے اس موقع پر کہا کہ رواں برس پنجاب حکومت نے 10کڑور پودے لگانے کا ٹارگٹ بنایا ہے جس میں دو کڑور پودے لگائے جا چکے ہیں،درخت قدرت کا انمول تحفہ ہیں،یہ زمینی کٹاؤ کو روکتے ہیں،سرسبز وشادب ماحول آلودگی اور گرمی کو کم کرنے میں مدددیتا ہے،شجرکاری ہمارے قومی ایجنڈے کا حصہ ہے،ہم نے پنجاب کو سرسبز وشاداب بنانا ہے،ہماری حکومت شجرکاری پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، 2023تک 10ارب پودے لگانے کا ٹارگٹ بنایا گیا ہے اس میں سے 50کڑور پودے پنجاب میں لگائے جائیں۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا اطہر علی خان نے اس موقع پر کہا کہ جنگلات خشک سالی سے تحفظ فراہم کرتے ہیں،درخت اگانا محفوظ مستقبل کا ضامن ہے،یہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کا ذریعے ہیں،وطن عزیز کو سرسبز بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے،نوجوان طلباو طالبات کو شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لینا چاہیے،الحمراء آرٹس کونسل میں زیادہ سے زیادہ شجرکاری کی جائے گی۔ شجر کار ی مہم میں رانا فاروق کنزویٹر اور محمد سلیم ڈویژن فارریسٹ آفیسر نے بھی شرکت کی۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: