لکسمبرگ ہر قسم کی مفت پبلک ٹرانسپورٹ والا دنیا کا پہلا ملک

0

لکسمبرگ دنیا کا وہ پہلا ملک بن گیا ہے، جہاں ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر اب مفت ہو گیا ہے۔ محض تقریباً 6 لاکھ کی آبادی والے اس یورپی ملک میں ٹرینوں ، ٹراموں اور بسوں کے کرائے عملاً ختم کر دیئے گئے ہیں۔ یورپی یونین کے رکن اور بہت تھوڑی سے آبادی والے اس ملک میں حکومت نے یہ فیصلہ کئی مختلف سماجی اور ماحولیاتی وجوہات کی بناء پر کیا ہے۔ اس ملک کے دارالحکومت لکسمبرگ سٹی کے حکام کی طرف سے بتایا گیا کہ اس اقدام کا مقصد نہ صرف ملکی سڑکوں اور شاہراہوں پر بہت زیادہ رش کم کرنا ہے بلکہ اس کے ذریعے عام شہریوں کی ذاتی ٹرانسپورٹ مثلاً گاڑیوں وغیرہ کی وجہ سے پیدا ہونے والی ماحولیاتی آلودگی کو بھی کم کیا جا سکے گا۔ علاوہ ازیں اس اقدام سے لکسمبرگ کے ان شہریوں کی بھی بہت مدد ہو گی جن کی اوسط ماہانہ آمدنی ملکی اوسط سے قدرے کم ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: