جاوید کوڈو گیس بل زیادہ بھیجنے پر حکومت پر برس پڑے

0

گیس کا بل،اداکار جاوید کوڈو پر بم بن کر گرا۔جاوید کوڈو نے اعلی حکام سے بل زیادہ بھیجنے پر شدید غم و غصّے کا اظہار کیا ہے۔جاوید کوڈو نے کہا ہے کہ 37سال سے شوبز میں ہوں اور گزشتہ چار سال سے گھر پر بیمار ہوں ۔کیا یہ لوگ مجھے زیادہ بل بھیج کر مجھے میری بیماری کا انعام دینا چاہتے ہیں۔والدین کے گھر میں رہتا ہوں ۔کئی ماہ سے گیس کا بل زیادہ آرہا ہے ۔کیا یہ مجھے مارنا چاہتے ہیں۔میں نے آج تک کسی کو بددعا نہیں دی ،آج دل سے بددعا دے رہا ہوں،جاوید کوڈو نے کہاکہ حکومت تمہاری نہیں ،اللہ کی ہے ،تمہاری صرف ڈیوٹی لگی ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: