جہاں کوئی نہ پہنچا، چوہان پہنچ گیا

0

وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا گاؤں آرائیاں کا دورہ ،پسماندہ علاقے کے پسماندہ سکول کی تقریب تقسیمِ انعامات میں شرکت کی۔
گاؤں کے لوگ وزیرِ اطلاعات کو اپنے درمیان دیکھ کر خوش ہو گئے۔فیاض الحسن چوہان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
کسی ایم پی اے، ایم این اور حکومتی عہدیدار نے اس چھوٹے سکول میں آنا پسند نہیں کیا۔میرے لیے یہاں آنا کسی بھی بڑے سکول یا کالج جانے سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ
ایک حکومتی اور سیاسی شخصیت کو عوام کے درمیان رہنا چاہیئے۔غریب بچوں کو تعلیم دینا کسی طور بھی کمتر کام نہیں۔ فیاض الحسن چوہان
نے کہا کہ غریب اور نادار کے حقوق کی حفاظت وزیرِ اعظم عمران خان کے منشور کا حصہ ہے۔وزیرِ اعظم کا احساس پروگرام تمام پسے ہوۓ طبقات کی بہتری کے لیے ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ
آلِ شریف میگا پراجیکٹس صرف اپنی جیبیں بھرنے کے لیے شروع کرتی تھی۔ پیپلز پارٹی نے شہید محترمہ بینظیر کے نام پر اپنوں کو نوازا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: