ہولی کا تہوار، شاہ رخ کی فلم کا گانا،ہپی ہولی کی ویڈیو جاری

0

انڈین ایکٹر شاہ رخ خان کی فلم سوادیش کے گانے سے ہندوؤں کے ہولی کے مقدس تہوار کے موقع پر ایک نئی ویڈیو اور امن کے پیغام کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تازہ ویڈیو میں بھارت کے موجودہ پر تشدد حالات کو ایک طرف رکھتے ہوئے” امن محبت اور بھائی چارے” کا درس دیا گیا ہے ۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ اس ملک بھارت کے لئے جتنے ہندو اہم ہیں اتنے ہی مسلمان اور دوسری اقلیتیں، قومیں اہمیت رکھتی ہیں۔ ان کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا اور سب اقلیتوں کے ساتھ ہی بھارت ایک مکمل ملک ہے۔

ہولی کے تہوار پر جاری کی گئی اس ویڈیو میں ایک ہندو جوڑا ایک دوسرے پر رنگ پھینک کر ہولی منا رہا ہے پھینکا جانے والا سرخ رنگ ایک مسلمان جوڑے پر پڑ جاتا ہے جس سے وہ غصے میں آجا تا ہے اس سے پہلے کہ وہ کچھ کہے ہندو لڑکا اس سے مسکرا کر سوری کرتا ہے اور اسے کتھئی رنگ دیتے ہوئے اپنے ساتھ ہولی منانے کی دعوت دیتا ہے اورایک دوسرے کےمنہ پر رنگ لگاتے ہیں۔ ہندو لڑکی بھی مسلم لڑکی کے منہ پر سبز رنگ لگاتی ہے اور مسلم لڑکی بھی ہندو لڑکی کے چہرے پر رنگ لگاتی ہے ۔

ویڈیو کے کیپشن میں لکھا دکھائی دیتا ہے ہمارا جھنڈا سبز رنگ کے بغیر نامکمل ہے ہم سب کے ساتھ ہمارا ملک ہے نفرت ختم کرکے محبت اپنائیں۔

ویڈیو کے اختتام پر ہندو مسلم جوڑا ایک دوسرے کو ہولی کی مبارکباد دے رہا ہے۔
یہ گانا شاہ رخ کی فلم سوادیس کا ہے اس کو کمپوز اے آر رحمن نے کیا ہے

واضح رہے کہ گذشتہ برس سے بھارت میں سی اے اے قانون پاس ہونے کے بعد سے صورتحال کافی کشیدہ ہے مختلف شہروں میں جلوس نکالے جا رہے ہیں اور ہندو مسلم فسادات جاری ہیں صورتحال پچیدہ تب ہوئی جب ڈونلڈ ٹرمپ بھارت میں دورے پر آئے تو اس دوران ہندو توا نے بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں مسلمانوں پر حملے شروع کر دیئے مساجد جلائیں اور سر عام پولیس اور ہندو عوام نے نہتے مسلمانوں پر تشدد کیا جو قابل مذمت ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: