امریکی اداکار اور اہلیہ میں کورونا کی تشخیص

0

آسکر ایوارڈ یافتہ امریکی اداکار ٹام ہینکس اور ان کی اہلیہ ریٹا ولسن بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔ اداکار نے یہ بات اپنے پرستاروں کو سوشل میڈیا اکائونٹ کے ذریعے بتائی۔امریکی اداکار نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ انہیں اور اہلیہ کو آسٹریلیا میں جسم میں درد ،سردی اور بخار محسوس ہوا۔ جس پر ٹیسٹ کرانے پر ان دونوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ جس کے بعد ٹام ہینکس نے اہلیہ سمیت خود کو احتیاطی تدابیر کے تحت محدود کرلیا ہے۔امریکی اداکار نے مزید لکھا کہ وہ اپنی اور اہلیہ کی صحت سے متعلق پرستاروں کو آگاہ کرتے رہیں گے۔ انہوں نے لوگوں سے بھی اپنا خیال رکھنے کا کہا۔63 سالہ ٹام ہینکس دو مرتبہ آسکر ایوارڈ بھی جیت چکے ہیں جبکہ سوشل میڈیا اکائونٹس پر ان کے فالوورز اور چاہنے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: