دیدار کی بیوٹی کانفرنس،سیکھائے جدید کاسمیٹکس کے طریقے

0

لالی ووڈ انڈسٹری کی سینئراداکارہ بیوٹیشن دیدار نے لاہور کے علاقے جوہرٹاﺅن کے مقامی شادی ہال میں بیوٹی کانفرنس کا اہتمام کیا اور شہر لاہور کی بیوٹیشنز کو نت نئے میک اپ ٹپس دیں۔دیدار نے بیوٹیشنز کو جدید کاسمیٹیکس کے استعمال کے طریقے بتائے جبکہ حمیرا ارشد نے گلوکاری سے محفل کو چار چاند لگا دئیے۔ کیا۔بیوٹی کانفرنس میں شہر لاہور کی بیوٹیشنز اور بیوٹی سیلونز ورکرز نے کثیرتعداد میں شرکت کی اور دیدار کے سکھائے ہوئے میک اپ کو سراہا۔اداکارہ دیدار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیوٹی کانفرنس کرنے کا مقصد یہی ہے کہ بیوٹیشنز کو زیادہ سے زیادہ میک اپ کی ٹیپس بتا سکوں۔دیدار نے کہا کہ وہ مستحق اور غریب خواتین کے لئے ایسی کانفرنسز کا اہتمام کرتی ہیں تاکہ آج کے مہنگائی کے دور میں خواتین باعزت طور پر اپنا روزگار کماسکیں۔دیدار نے کہا کہ ایک بات جو بہت ضروری ہے وہ یہ کہ بیوٹی سیلونز میں صفائی ستھرائی اور اوزاروں کا ہائی جینک ہونا بہت ضروری ہے۔گلوکارہ حمیرا ارشد نے کہا کہ ایسی کانفرنسز سے نیا ٹیلنٹ آگے آئے گا اور انہیں سیکھنے کے مواقع ملیں گے۔دیدار نے بہت اچھی طرح سے سمجھایا ہے ۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: